• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرکچرل چینجز کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹرکچرل چینجز کی ضرورت ہے۔ صحافی و تجزیہ کارافتخار فردوس نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالث نہ ہوتے تو بڑی جنگ ہوجاتی۔صحافی و تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ ڈپلومیسی کو موقع دیا جارہا ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ چین او ربھارت پھر آمنے سامنے آگئے اروناچل پردیش کے تنازع پر سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔ شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ بے روزگاری کی شرح بڑھ کر سات اشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے جو گزشتہ اکیس سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔بے روزگارافراد کی مجموعی تعداد بھی پینتالیس لاکھ سے بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے۔ حکومت لیبر فورس سروے جاری کرنے سے ہچکچاتی رہی ہیں لیکن موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت یہ سروے کرنا پڑا۔ ہم نے حکومتی وزراء کو اس حوالے سے بات کرنے کی دعوت دی لیکن وہ نہیں آئے۔

اہم خبریں سے مزید