• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، 2 امریکی فوجی ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ، مشتبہ حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی سہ پہر ٹروتھ سوشل پر کہا کہ حملہ آور کو قیمت چکانی پڑے گی،واشنگٹن کے وسط میں وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بالکل باہر دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔ سہ پہر 3 بجے تک، ڈی سی پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا، "اس جانور نے جس نے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کو گولی ماری، "ہمارے عظیم نیشنل گارڈ، اور ہماری تمام فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خدا کی رحمت ہو! یہ واقعی عظیم لوگ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید