• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا نے بھارتی کاغذی قلعہ کی اینٹ سے اینٹ بجادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کے ’’کاغذی قلعے‘‘ کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ بھارتی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر408 رنز سے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی بدترین اور شرم ناک شکست دی۔ بدھ کو 549 رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت کو اسی کی سر زمین پر شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ یہ بھارت کی رنز کے اعتبار سے بدترین شکست ہے۔ اس سے قبل سال 2000 میں بھارتی سرزمین پر جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز جیتی تھی ۔ پہلی اننگز میں93رنز بنانے اور پہلی اننگز میں48رنز دے کر چھ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لینے والے مارکو جینسن کو پلیئر آف دی میچ اور دو ٹیسٹ میں17وکٹیں لینے والے اسپنر سائمن ہارمر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید