اسلام آباد ( طاہر خلیل ، ناصر چشتی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی و اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ( جمعرات کو ) طلب کر لیے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا جو 10 روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہیں ،دریں اثنا صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام 4 بجے طلب کیا ہے، اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا آج کے اجلاس میں وفاقی وزیر نیشل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر ایگری ٹریڈ اورفوڈ سیٖفٹی اٹھارٹی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے جو گزشتہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا مگر پیپلز پارٹی کے تحفظات کے وجہ سے موخر کر دیا گیا تھا۔