کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے 70 ارب ڈالر درکار ہیں، اقوام متحدہ، طوباس کا اسرائیلی محاصرہ، درجنوں خاندان بے گھر، مغربی کنارے کے طوباس شہر میں قابض فوج کا عمارتوں پر قبضہ، 50ہزار سے زائد فلسطینی محاصرے میں، اسکول، ادارے اور ہنگامی سروسز معطل، یو این رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آپریشنز نے زندگی کے ہر ستون کو تباہ کر دیا، تعمیرِ نو دہائیوں کا عمل، دو برس میں معیشت 87فیصد تباہ، فی کس آمدنی دنیا کی نچلی ترین سطح پر، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 70ارب ڈالر درکار ہیں، اسرائیلی کارروائیوں سے غزہ انسانی ساختہ گہری کھائی میں، آپریشنز نے زندگی کے ہر ستون کو تباہ کر دیا۔ تعمیرِ نو دہائیوں کا عمل، دو برس میں معیشت 87فیصد تباہ، فی کس آمدنی دنیا کی نچلی ترین سطح پر، مغربی کنارے میں تشدد، بستیوں کی توسیع اور معاشی پابندیوں سے وسیع تباہی، فلسطینی ترقی کے 22 سال مٹ گئے۔ مغربی کنارے میں تشدد، تیز رفتار آبادیاتی بستیاں اور مزدوروں پر پابندیوں نے معاشی ڈھانچہ تباہ کر دیا۔