• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی بولی دسمبر کے وسط تک ہوجائے گی، نجکاری کمیشن

اسلام آباد (ناصر چشتی ، این این آئی )نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بولی دسمبر کے وسط تک مکمل ہوجائیگی، جس کیلئے پی آئی اے کی ریزرو پرائس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا جہاں سیکرٹری نجکاری کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ دسمبر کے وسط تک پی آئی اے کی بڈنگ مکمل کر دی جائے گی ۔ نجکاری کمیشن نے پی آئی اےکی نجکاری کی دوسری کوشش کیلئے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے، جس میں مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ 51 سے 100فیصد حصص کی تقسیم شامل ہے، چار بولی دہندگان لکی سیمنٹ کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اور ایئر بلیو لمیٹڈ کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جبکہ دیگر نے ضروریات پوری نہیں کیں، کمیٹی کو روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے بتایا گیا کہ، حکومت نے مختلف فورمز پر غور کے بعد متعدد خارجی اختیارات کے ساتھ جوائنٹ وینچر کو ترجیحی موڈ کے طور پر منظور کر لیا ،ئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے بارے میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں سات کمپنیوں نے اپنی تکنیکی اور مالیاتی تجاویز پیش کی ہیں، جو اس وقت ایویلیوایشن کمیٹی کے زیر جائزہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید