• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی FIA میں متنازع FIR اور بلڈر سے مبینہ رشوت طلبی پر تحقیقات کا آغاز، مذکورہ افسر رخصت پر تھا، سرکل سربراہ

کراچی (اسد ابن حسن)کراچی FIA میں متنازع FIR اور بلڈر سے مبینہ رشوت طلبی پر تحقیقات کا آغازمذکورہ افسر رخصت پر تھا، سرکل سربراہ۔کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں ایک بلڈر سے مبینہ ڈیڑھ کروڑ روپے ہنڈی حوالہ کے مقدمے میں نامزد کرنے کی دھمکی دے کر رشوت طلب کرنے کی تحقیقات کا آغاز ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کی ہدایت پر شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرپل سی میں مقدمہ نمبر 29/25 سب انسپیکٹر منصور بلوچ نے درج کیا جس میں تین افراد یاسین، سفیان اور صدیق کو ہنڈی حوالے کے ملزمان کے طور پر نامزد کیا اور ان سے 10 لاکھ روپے کی برامدگی بھی دکھائی۔ ایک ملزم یاسین گرفتار ہوا۔ بعد میں ایک اخباری خبر کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جس کا سرکل سے کئی ماہ قبل تبادلہ ہو چکا ہے اور وہ ماضی میں بھی بہت سے معاملات میں متنازع رہا ہے اور سب انسپکٹر منصور بلوچ اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے دو کروڑ روپے طلب کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید