• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، JUI کے مرکزی رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد، JUI کے مرکزی رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس نے فرخ کھوکھر کو خود کار گنز لائسنس کی عدم موجودگی پر تھانہ آبپارہ منتقل کیا، ایک گھنٹے اندر اسلحہ لائسنس دیکھا نے پر رہائی ملی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے طویل رفاقت ختم کر کے جمیعت علماء اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرنے والے فرخ خان کھوکھر کو بدھ کی شام خود کار گنز کے لائسنس کی عدم موجودگی پر تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا اور متنبہ کیا گیا کہ لائسنس پیش نہ کیا گیا تو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید