• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کی فلسطینیوں کیلئے خوراک کے 1 کروڑ پیکٹس کی مہم شروع

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے لیے خوراک کے 1 کروڑ پیکٹس کی مہم شروع کر دی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

خوراک پیکنگ ایکسپو سٹی میں جاری ہے جبکہ غزہ کے بچوں کے لیے فوری امداد تیار ہے۔ شیخ محمد ہیومینیٹیرین شپ غزہ جائے گی۔

متحدہ عرب امارات نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 2 سال میں 8700 ٹرک غزہ بھیجے ہیں جبکہ غزہ کے لیے 16 لاکھ امدادی پیکجز روانہ کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی مہم الفارس الشہم تھری کے تحت 250 قافلے روانہ ہوئے ہیں۔ غزہ کی خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی امدادی پیکجز بھی بھیجے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے لیے 33 ایمبولینسیں اور فیلڈ کلینک فراہم کی گئی ہیں جس میں پانی اور انفرااسٹرکچر سپورٹ بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید