کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میںآئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بعد جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور امریکا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ جمعرات کو پاکستان نے کینیڈاکو 95 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پانچ وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 66 ، طارق محمود نے 44 رنز بنائے، ناکام ٹیم 117 رنز بناسکی۔ محمد سلیمان نے تین وکٹ لیے ۔دیگر میچز میں آسٹریلیا نے زمبابوے ، امریکہ نے ریسٹ آف دی ورلڈ ، ہانگ کانگ نے ویسٹ انڈیز ، ریسٹ آف دی گلف نے سری لنکا جبکہ جنوبی افریقا نے عرب امارات کو زیر کیا ۔