کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات سے متعلق نیا تنازع جنم لینے لگا۔ پی ایچ ایف الیکشن کمیشن کی مدد سے انتخابات کرانا چاہتا ہے لیکن وزرات بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی رضامند نظر نہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے فیڈریشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ پی ایس بی الیکشن کمیشن انتخابات کرائے گا ۔ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی، ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ تاہم تشکیل کیلئے فیڈریشن سے مشاورت امکان ہے۔