اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان میں پسماندہ ترین 40اضلاع تعلیم اور صحت تک رسائی ، بیروزگار ی ، غربت ، مواصلات و ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے فقدان سمیت شدید ترین ترقیاتی چیلنجز سے دوچار ہیں ،ان اضلاع میں تین کروڑ 20 لاکھ آبادی کو پکے مکان دستیاب نہیں ،نصف گھروں میں ٹائلٹ کی سہولت اور40فیصد آبادی کو صاف پانی میسر نہیں ،دو کروڑ 40لاکھ کو بنیادی صحت کی سہولیات، 70لاکھ کو بنیادی تعلیم تک رسائی حاصل نہیں۔