• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے ملاقات سیاسی اسٹنٹ ہے، طلال چوہدری

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات سیاسی اسٹنٹ ہے، ڈکٹیٹ کر کے کوئی ملاقات کرسکتا نہ ہی ایسی کوئی ملاقات ہوگی۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ ملاقات کی اجازت کب دی جائے گی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد یہ سیاسی اسٹنٹ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید