راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ریونیو کورٹس کا مقصد عوام کو مزید قانونی کاروائیوں میں الجھانا نہیں بلکہ ان کا حق فوری دلانا ہے۔ترجیحی بنیادوں پر حقدار تک اسکی زمین پہنچا کر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کی طرف سے طلب کی گئی رپورٹس میں بھی غیر ضروری تاخیر ہرگز نہ ہو۔کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کے دوران کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ہدایت کی کہ کسی بھی ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یااسسٹنٹ کمشنرز کے پاس ایک ماہ سے پرانا کوئی کورٹ کیس نہ ہو۔آئندہ ایک ہفتے تک اسکی تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے جس میں ڈویژن بھر کے تمام ریونیو افسران کے پاس آنے والے کیسز کی تاریخ، ان پر پیش رفت کا تفاصیل درج ہوں۔ ریونیو افسران اپنا تمام تر ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھیں۔ آئندہ چند دنوں میں مختلف تحصیلوں کا اچانک دورہ کر کے فیلڈ میں تمام معاملات کا خود جائزہ لوںگا۔