• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 84 تک پہنچ گئیں

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

انڈونیشیا کے جزیرہ سُماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس ہفتے سُماترا جزیرے کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ ملائشیا اور تھائی لینڈ بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

شمالی سُماترا پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح تک ہلاکتوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے، جبکہ 95 افراد زخمی ہیں اور کم از کم 65 افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہماری ساری توجہ بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں پر مرکوز ہے، تاہم کچھ علاقوں میں رسائی اور مواصلات تاحال منقطع ہیں، امید ہے موسم بہتر ہوگا تاکہ ہیلی کاپٹر کو بدترین متاثرہ علاقوں تک بھیجا جا سکے، شمالی سُماترا کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر سیبولگا میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا کے مغربی صوبہ آچے میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے سبب 1,500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

ریاستی بجلی کمپنی نے بتایا کہ شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے ایک ٹرانسمیشن ٹاور گرنے کے بعد عملہ بجلی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید