اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )چینی سفیر برائے پاکستان جیانگ زائی ڈونگ نے اتوار کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے تاجکستان میں افغان سرحد کے نزدیک تین چینی شہریوں کے افسوسناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ہانگ کانگ کے وانگ فق کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ تباہ کن آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مکمل طور پر چین کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔