• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ خاتون سے مخصوص ایام کی چھٹی کیلئے ثبوت مانگنے پر برہم

اسلام آباد (فاروق اقدس)بھارت کی سپریم کورٹ نے یونیورسٹی میں صفائی کرنیوالی خاتون ملازمہ سے مخصوص ایام کی چھٹی کی درخواست پر ثبوت مانگنے کا نوٹس لے لیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے اس طرز عمل کو انتہائی ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار بھی کیا ہے،آئندہ سماعت 15 دسمبر کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں پیش آیا اس بارے میں جب یہ کیس سپریم کورٹ تک پہنچا تو جسٹس بی وے ناگار تھا کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ چھٹی دینے والے چھٹی دینے کا ثبوت مانگیں گے جبکہ عدالت کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی کہ یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرنے والی خواتین سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماہواری ثابت کرنے کیلئے جائے مخصوصہ کی تصاویر بھی فراہم کریں، سپریم کورٹ نے اس واقعے کی سماعت 15 دسمبر مقرر کی ہے جبکہ مرکزی حکومت اور ہریانہ کی انتظامیہ کو واقعے کی تفصیلی تحقیقات کرنے کیلئے بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید