کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مصروف دن گذارنے کے بعد چھٹیاں گذارنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ وائٹ بال ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا۔کوچز اپنے ملک میں آف سیزن کی چھٹیوں کے ساتھ کرسمس اور نیو ایئر منائیں گے اور ان کی جنوری کے پہلے ہفتے میں واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والےکوچنگ اسٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔