• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرارداد منظور

پشاور(اسٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام‘تمباکو خریداری کوٹہ کو برقرار رکھنے‘ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوسرکاری سطح پر قومی شہید کادرجہ دینے،سیاسی وسماجی کارکنوں کو تھری ایم پی او سے مستثنیٰ قراردینے،خیبرمیڈیکل کالج کویونیورسٹی کادرجہ دینے اور گلیات کی سڑکوں کی بحالی سے متعلق چھ قراردادوں کی متفقہ طورپر منظوری دیدی ہے ۔پیر کوصوبائی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن نذیر عباسی نے قراردادپیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے درکارآئینی عمل شروع کرے نیز صوبائی حکومت نئے صوبوں کیلئے درکار تمام مشاورتی وانتظامی اقدامات موثراندازمیں مکمل کرے تا کہ ہزارہ عوام کے دیرینہ مطالبہ عملی شکل اختیار کرے،ایم پی اے عبدالکبیرخان نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ تمباکوصوبے کی اہم فصل ہے جس سے ہزاروں کاشتکاروں کا روزگاروابستہ ہے جس کے ذریعے سالانہ اربوں روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے ، رواں سال تمباکوخریداری کاکوٹہ بونیرمیں 30لاکھ کلوگرام سے کم کرکے پندرہ لاکھ کلوگرام کرنیکی تجویز زیرغور ہے، اس سے کاشتکارطبقہ متاثرہوگا، موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث کاشتکاربرادری میں بے چینی پائی جاتی ہے یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر تمباکو خریداری کا کوٹہ تیس لاکھ کلوگرام سے کم نہ کرے اور کاشتکاروں کے معاشی مفادات کامکمل تحفظ کیاجائے۔

اہم خبریں سے مزید