کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں سال گٹر اور نالوں میں گر کر 5بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوئے ۔گٹر میں گر کر 11افراد کی حالت غیرہوئی۔فلاحی تنظیم چھیپا کے مطابق رواں برس شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر میں گر کر 13 افراد جاں بحق ہوئے۔سرجانی سیکٹر فور ڈی بھٹو چوک کے قریب 23 سالہ موٹر سائیکل سوار گٹر میں گرکر جاں بحق ہوا۔ گرومندر چورنگی کے قریب چلتے ہوئے گٹر میں گرکر 45 سالہ عباس ولد نقوی جاں بحق ہوا ۔ سلطان آباد حبیب پبلک اسکول کے قریب تین دن پرانی گٹر سے ڈوبی ہوئی ایک نوجوان 15 سالہ ابوبکر ولد دلدار کی لاش ملی۔ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب کام کے دوران گٹر میں گرکر 50 سالہ اقبال مسیح ،گھاس منڈی محمدی گراؤنڈ ڈھاکہ ہوٹل کے قریب گٹر میں گر کر تین افراد 19 ساحر ولد خورشید ،43 سالہ جورج اور 22 سالہ وشال ولد جورج ،جمشید روڈ ایک نمبر پی ایس او پمپ کے قریب گٹر میں گرکر 5 سالہ بچہ علی ولد عظیم ،بلدیہ مواچھ گوٹھ نور شاہ محلہ کے قریب گٹر میں گرکر 3 سالہ بچہ عبدالرحمن ولد محمد کابل ، سرجانی حسن بروہی گوٹھ کے قریب گٹر میں گرکر 3 سالہ بچہ اسد اللہ ولد فیصل ، شاہ فیصل دو نمبر شادی ہال کے قریب گٹر میں گرکر 4 سالہ بچہ جبکہ سپرہائی وے کوئٹہ بس اڈا کے قریب گٹر میں گرکر دو افراد جاں بحق ہوئے۔چھیپا حکام کے مطابق رواں برس نالے میں گر کر 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ ماڑی پور دعاہوٹل کے قریب نالے سے تین دن پرانی ایک 55 سالہ شخص کی لاش ملی۔گھاس منڈی جمیلہ واٹر بورڈ کے قریب نالے میں گرکر 35 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔ ماڑی پور نالہ اسٹاپ کے قریب نالے سے ڈوبی ہوئی ایک شخص لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 38 سالہ الطاف ولد نور محمد کے نام سے ہوئی۔ بنارس عباسی ہوٹل کے قریب نالے سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی۔ نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نالے میں گرکر دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت 25 طفیل ولد ردی گل اور 27 سالہ غفار کے نام سے ہوئی۔کورنگی سیکٹر 51C قبرستان کے قریب نالے میں ڈوب کر 28 سالہ رضوان ولد سیفی جاں بحق ہوا۔ملیر کالا بورڈ کے قریب 59 سالہ موٹر سائیکل سوار نالے میں گر کر جاں بحق ہوا۔ نیپا چورنگی کے قریب نالے میں گر کر 55 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔ نیپا چورنگی چیز اپ کے قریب نالے میں گر کر 3 سالہ ابراہیم ولد نبیل اور کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب نالے میں گر کر 30 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔