• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کا بل مسترد، اساتدہ آج یوم سیاہ منائینگے

کراچی(سید محمد عسکری) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر غفران عالم، سکریٹری ڈاکٹر معروف بن رؤف، آئی سی سی بی ایس کے پروفیسر شاہ حسن، اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ اس متنازع ایکٹ کے ماسٹر مائنڈ سابق ڈائریکٹرہیں جبکہ موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا شاہ اس معاملے پر اپنا موقف نہیں دے رہے ہیں۔ انجمن اساتذہ نے موقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی کے تحقیقی ادارے آئی سی سی بی ایس کے حوالے سے پیش کردہ ”انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2025 کسی طور پر بھی اعلیٰ تعلیمی نظام کے لیے بہتر نہیں اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سائنسدانوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے کہ سندھ کابینہ میں زیر غور اس بل کو واپس لیا جائے تاکہ سائنسی دنیا، پوری جامعہ کراچی اور بالخصوص آئی سی سی بی ایس میں پھیلی اس بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید