اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے19 افسران و اہلکاروں کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں ، گریڈ 20کے 5 افسران سمیت دیگر اہلکار 28فروری 2026تک ڈیپوٹیشن پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے،یاد رہے وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار نے چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک چٹھی لکھ کر ان سے اپنی عدالت کے لئے مذکورہ عملہ کی خدمات طلب کی تھیں ۔