• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کے استعفیٰ تک جدوجہد جاری رہے گی، اپوزیشن لیڈر بلدیہ کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈرجماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرسیف الدین ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ مین ہول میں گرکر بچے کے جاں بحق ہونے کا چیئر مین واٹر کارپوریشن میئر کراچی،ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور علاقہ ایکسئن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یہ سیدھا قتل ہے ڈھکن لگانا واٹر کارپوریشن کی ذمہ داری ہے،میئر کے استعفیٰ تک جدوجہد جاری رہے گی۔پیر کو کے ایم سی بلڈنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچہ گٹر میں گرنے کی اطلاع کے باوجود میئر نے بر وقت کوئی اقدام نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید