• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے دوست تعمیری سیاست پر یقین نہیں رکھتے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیر کے روز منعقد ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے سٹی کونسل کا اجلاس مختصر رکھا گیا، جماعت اسلامی کے دوست تعمیری سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور صرف اور صرف تنقید کی سیاست کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے پیر کے روز سٹی کونسل کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی نعرے بازی شروع کردی تھی، وہ پہلے سے ہی پلے کارڈز اور بینرز لے کر آئے تھے مگر ہم کراچی کی بہتری کے لئے سیاست کریں گے،جماعت اسلامی کے لوگ الزام لگانے سے پہلے یہ نہیں دیکھتے کہ ٹاؤن کس کا ہے اور یوسی کس چیئرمین کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید