• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اوور 40 ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ کراچی میں اوور 40 ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، امید ہے تمام ٹیموں نے کراچی میں اپنا قیام انجوائے کیا ہوگا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزرا سعید غنی، ذوالفقار شاہ ،ایشین بریڈ مین ظہیر عباس بھی تقریب میں موجود تھے ۔تقریب میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر اعلی نے ختتامی تقریب سے خطاب میں کہا مجھے آج آپ سب کے درمیان موجود ہو کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد شہر ہے،پاکستان اور سندھ کا تجارتی اور ثقافتی مرکز کراچی شہر ہے، سندھ حکومت نے ورلڈ کپ کی میزبانی کامیابی سے انجام دی، یہ کامیابی پی وی سی اے اور سندھ حکومت کی مشترکہ بے مثال کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولیس، ٹریفک پولیس، پاکستان آرمی اور تمام سیکیورٹی ایجنسیز خاص طور پر SSU نے میچوں کے دوران بہترین فرائض سرانجام دیئے۔
اہم خبریں سے مزید