کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی بلوز دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی فائنل کے دوسرے دن 340 پر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خان 82 ، کاشف بھٹی 13، ثاقب خان 33 اور محمد عمر 16رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد علی نے 79 رنز دے کر 4 جبکہ حسن علی محمد حسنین اور اسامہ میر نے دو دو وکٹ لیے ۔ وکٹ کیپر افضال منظور نے 5 کیچ لئے۔ جواب میں سیالکوٹ نے اپنی پہلی اننگز میں 6پر235 رنز بنائے تھے ، وہ کراچی بلوز کا اسکور برا بر کر نے سے مزید105 رنز پیچھے ہے ۔ اذان اویس 2 ، محمد ہریرہ 9، عبدالرحمن 14 ، عبداللہ شفیق32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ محسن ریاض اورحمزہ نذر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کا اضافہ کیا۔ محسن ریاض 71، افضال منظور صفر پرآؤٹ ہوئے۔ حمزہ نذر 62 اور حسن علی 29 رنز بنائے ہیں۔ محمد عمر اور ثاقب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔