• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینجر اور مینٹور مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر19ٹیم کا منیجر اور مینٹو ر مقرر کیا ہے۔ پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ، انڈر 19ورلڈکپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ جیت چکی ہے۔ فرحان یوسف انڈر 19 ایشیا کپ میں قیادت کریں گے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے۔ پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 جبکہ دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان ( نائب کپتان )، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن ، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس شامل ہیں۔