کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا مختصر دورہ کرے گی۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز دمبولا سٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے پہلے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پاکستان میں تین مزید ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔