• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم، آٹو پارٹس کی فیکٹری میں آگ، بھاری مالیت کا سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم میں آٹوپارٹس کی فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا،موچکوکسٹم چیک پوسٹ کے قریب بس میں آگ لگی گئی،تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم آغا اسٹیل کے قریب آٹو پارٹس کی فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی، اطلاع پر فائر بریگیڈ، پورٹ قاسم اورریسکیو 1122 کا عملہ موقعے پر پہنچا اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،ابتدائیح طور پر معلوم ہوا ہے کہ آگ مولڈنگ ڈپارٹمنٹ میں موجود پلاسٹک دانے کے ذخیرے میں لگی تھی، دریں اثناحب ریور روڈ موچکو کسٹم چیک پوسٹ کے قریب بس میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی،اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ تین گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا، شارٹ سرکٹ کے باعث آآگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل کئی ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کھڑی بس میں لگی تھی ،خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم اس حوالے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید