• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کراچی تحریک کو مزید تیز اور منظم کیا جائے گا، منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان لاہور میں منعقد عظیم الشان اور تاریخی اجتماع عام بدل دو نظام‘ ملک بھر کے مظلوم اور محروم طبقات کے دل کی آواز ثابت ہوا، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت ظالمانہ نظام کے خلاف زبردست تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں تباہ حال کراچی کے حق اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے جدو جہد جاری اور حقوق کراچی تحریک کو مزید تیز اور منظم کیا جائے گا، اجلاس میں لاہور کے اجتماع عام میں کراچی کے ہزاروں مردو خواتین اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی بھر پور شرکت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ نیپا چورنگی میں 3سالہ ابراہیم کے نالے میں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ، براہ راست ذمہ داری قابض میئر مرتضیٰ وہاب پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد، وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی وکونسلرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ہماری ٹیم رات گئے تک بچے کی تلاش کے لیے والدین اور اہل محلہ کے ساتھ رہی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید