کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر یعقوب شاہ بستی فارسی پاڑہ ڈگری کالج کے قریب 45 سالہ محمد سلیم ولد عبدالعزیز کی تشدد زدہ لاش ملی ، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول مون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا ، مقتول کی بائیں آنکھ پرچوٹ کا نشان ہے جبکہ اس کے گلے پر بھی نشانات موجود ہیں، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ مقتول کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، مقتول نشے کا عادی تھا اور شارہ نور جہاں پولیس کے ہاتھوں میں منشیات کے کیس میں گرفتارہوکرجیل بھی کا چکا ہےاور تقریباً ایک ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا اپنے ساتھیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، مقتول کے اہلخانہ ملزمان کوجانتے ہیں،دریں اثنا پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان کے اندر واقع درخت سے لٹکی ہوئی 30 سالہ جیکسی ولد موہن لال کی لاش ملی سے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی جہان آباد میں دوستوں کے ساتھ رہائش پزیر اور محنت مزدوری کرتا ، آبائی تعلق عمر کوٹ سے تھا،اس کے دوستوں نے بتایا ہے کہ اس کا کام چھوٹ گیا تھا اور دو روز قبل ہی وہ دوبارہ کام پر آیا تھا ، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے۔