• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینس کالونی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھائی زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی روڈ نمبر 5 میں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ اسلم اور27 سالہ بدر ولد غلام عباس شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،زخمی بھائیوں کا آبائی تعلق شکار پور خان پورسے بتایا جاتا ہے، کراچی پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائیوں کے پاس پانچ سےسات لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون بھی موجود تھا لیکن ملزمان نے ان سے کوئی لوٹ مار نہیں کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید