لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ساڑھے 4ارب روپے کی خطیررقم سے ہربنس پورہ سے کراچی پھاٹک صدر کینٹ لاہورتک ٹرنک سیوریج کا منصوبہ مکمل کیاجارہاہے خواجہ سلمان رفیق نے صدرکینٹ لاہورمیں ٹرنک سیوریج کے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ٹرنک سیوریج کا منصوبہ ساڑھے 4ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔اس ٹرنک سیوریج کی کل لمبائی 7کلومیٹر جبکہ پمپنگ صلاحیت 125 کیوسک تک ہوگی۔ڈسپوزل سٹیشن کی گہرائی 40 فٹ جبکہ 72انچ کا پائپ انسٹال کیاجارہا ہے ۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد،ڈپٹی ایم ڈی واسا محمد لطیف، ڈائریکٹر واسا شرجیل اور ایکسئین واسا سلیمان مرزا موجودتھے۔