لاہور(اے پی پی )سول جج جہاں زیب بخاری دانستہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے، لاہور ہائی کورٹ ،انتظامی کمیٹی نے قواعد کے مطابق تادیبی کارروائی کی، کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا،سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا، ترجمان ،سول جج جہاں زیب بخاری جان بوجھ کر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے، لاہور ہائی کورٹ ،غیر حاضری پر تادیبی کارروائی کی، کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا،،سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا، ترجمان ،عدالت کی انتظامی کمیٹی نے قواعد کے مطابق محکمانہ اور تادیبی کارروائی شروع کی ،لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سول جج سید جہاںزیب بخاری طویل عرصے تک جان بوجھ کر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے، جس پر عدالت کی انتظامی کمیٹی نے متعلقہ قواعد کے تحت محکمانہ اور تادیبی کارروائی شروع کی۔بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں ترجمان نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد جج نے مبینہ استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل کروایا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ اب تک ادارے کو کوئی رسمی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔