• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی میں پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہمئی میں پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی ،پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے کوششوں میں مصروف ہے، جنوبی ایشیا کو وسائل کی تقسیم خاص طور پر دریائی پانیوں پر بڑھتے ہوئے تنازعات کا سامنا ہے، جموں و کشمیر جیسے دیرینہ اور حل طلب سیاسی تنازعات خطے میں امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں، شدید موسمی واقعات اور تیزی سے گلیشیئرز کے پگھلنے نے دنیا بھر میں آبی وسائل، زراعت اور معاش کو متاثر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز (آئی ایس ایس آئی)کے زیر اہتمام دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2025ء بعنوان تھیمیٹک فوکس: ʼʼری امیجننگ سائوتھ ایشیا: سیکورٹی، اکانومی، کلائمیٹ، کنکٹیویٹیʼʼ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید