اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپورٹر) پاکستان نےانسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے کنٹینرز کیلئے طورخم اور چمن بارڈرکھولنےکا فیصلہ کیا ہے ،وزارت تجارت کے معتبرذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد یہ اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ 50 روز سے تجارتی گزرگاہیں بند ہونےکے نتیجے میں افغانستان میں غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت کے باعث اٹھایا گیا ہے تاکہ افغان عوام کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔