لاہور (نیوزرپورٹر)سری لنکا میں دتوا طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، این ڈی ایم اے نے گزشتہ روزسری لنکن ائیر لائین کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لیے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔ ۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے۔ پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں پہلے سے موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔