کراچی(نیوز ڈیسک)دنیا کے 10محفوظ ترین ممالک میں آئس لینڈ سر فہرست، پاکستان کا 144واں نمبر ،گلوبل انڈیکس درجہ بندی میں آئر لینڈ دوسرے،آسٹریا تیسرے،بھارت115ویں، اسرائیل 155ویں نمبر پر رہا ،اس فہرست میں افغانستان 158 ویں نمبر پر ہے۔محفوظ ترین ممالک میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر،نظام تعلیم و انصاف ،صحت اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ، پانچویں پر سنگاپور، سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر، پرتگال ساتویں، ڈنمارک آٹھویں، سلووینیا نویں اور ملائیشیا کو 10ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔محفوظ ترین ممالک میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر،نظام تعلیم و انصاف ،صحت اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،روس کا نمبر سب آخری یعنی 163 واں ہے۔ اسرائیل بھی 155 ویں نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر 115 واں ہے۔