اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اختیار میں بھی کچھ نہیں وہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا سکتے، سات دسمبر کو پشاور میں جلسہ عام میں اگلا لائحہ عمل دیں گے، جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم عدالتی حکم کے مطابق یہاں آتے ہیں