کراچی(طاہرعزیز…اسٹاف رپورٹر) کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آنے والی خستہ اور تباہ حال عمارتوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ،71 لیز اور غیر لیز شدہ عمارتوں کے مالکان کو کنٹونمنٹ بورڈ نے اخبارات میں اشتہارات شائع کرکے فوری خالی کرنے یا ضروری اصلاحات کی ہدایت کر دی ان عمارتوں میں صدر جیسے اہم علاقے کی سولہ عمارتیں بھی شامل ہیں جبکہ مسلم کالونی،بزرٹہ لائن کے علاوہ پاکستان ہاکی کلب آف پاکستان کی پراپرٹی نمبر 198کو بھی نوٹس کیا گیا ہے نوٹس کے اجرا کے بعد ان عمارتوں کے دفاتر،رہائشیوں اوردکانداروں سے کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کسی بھی خطرناک ڈھانچے کے گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہو گی کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے تحت بغیر کسی مزید اطلاع کے کارروائی کی جائے گی۔