پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 اور 10مئی کے مقدمات ختم کرنیکا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت جو مقدمات درج کئے گئے ہیں اور جن کے ثبوت دستیاب نہیں ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے گا،مقدمات سیاسی انتقام کے تحت درج کئے گئے ہیں، شواہد نہیں ، انہیں ختم کیا جائے گا، ریڈیو پاکستان پشاورکے واقعہ کی انکوائری کا معاملہ صوبائی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سپرد، کابینہ نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاورز قانون کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی منظوری دے دی،صوبے کے تمام سرکاری، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں میں بھرتیاں ایٹا کے ذریعے، سرکاری بھرتی نجی ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ نے ریڈیو پاکستان پشاورکے واقعہ کی انکوائری کا معاملہ صوبائی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سپرد کرنے کے بھی منظوری دی گئی،صوبائی کابینہ نے طورخم سرحد پر پھنسے افغان مہاجرین کو کھانے پینے سمیت ضروری اشیا کی فراہمی کے انتظامات ، سول افسران اور ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔