• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سال بعد کراچی میں قومی گیمز کے میلے کا آغاز، قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ، بلاول

کراچی (نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 18سال بعد قومی گیمز کے میلے کا آغاز ہوگیا، نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اورمتاثر کن افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ان کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا ایک اعزاز ہے، گیمز میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے جمع ہوئے ہیں، یہ قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ ہے، قومی گیمز سے ملک کو نئے اسٹار کھلاڑی ملیں گے، جو کل ملک کیلئے میڈلز جیتیں گے،نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ملک اور قوم کی ترقی میں یہ نوجوان اہم کردار ادا کریں گے، نیشنل گیمز کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر،پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کےصدر عارف سعید ، سندھ اولمپک کے عہدے داروں کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد بھی مو جود تھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے کہ وہ سندھ کی پرتپاک میزبانی سے لطف اندوز ہوں گے اور کھیلوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید