• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش میں بابر سڈنی سکسرز کیلئے اوپننگ کے امیدوار

سڈنی (جنگ نیوز) بیگ بیش لیگ سیزن 15 اگلے ہفتے شروع ہو رہا ہے، پاکستانی اسٹارز کی شرکت نے ٹورنامنٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ سڈنی سکسرز میں بابراعظم کی شمولیت ٹیم کیلئے اہم قرار دی جارہی ہے۔ ٹیم ابتدا میں ایشز سیریز میں مصروف اسٹیو اسمتھ کی خدمات سے محروم رہے گی۔ ایسے میں امکان ہے کہ آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر جوش فلپے اور بابراعظم اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اوپنر کی حیثیت سے 2973 رنز بنا رکھے ہیں، جو کسی بھی پوزیشن پر ان کے سب سے زیادہ رنز ہیں، بطور اوپنر ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی سب سے بہتر (130) ہے۔ مبصرین کے مطابق آسٹریلوی پچز بابراعظم کے اسٹائل کیلئے موزوں ہیں، جہاں وہ زیادہ گیندیں کھیل کر بولنگ اٹیک کو بہتر انداز میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید