کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے روز پیر کو کراچی میں ایس این جی پی ایل ، کے آر ایل ، او جی ڈی سی ایل اور سرکاری ٹی وی نے اپنے میچ جیت لئے ۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو166 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے سعد خان 115، اویس ظفر 108 ناٹ آؤٹ اور شان مسعود 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ واپڈا کے خالد عثمان نے 58 اور ایاز تصور نے 50 رنز بنائے۔ ایس این جی پی ایل کے مبصرخان نے چار وکٹیں لیں۔ سعد خان پلیئر آف دی میچ رہے۔ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں سرکاری ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کے شامل حسین نے 112 رنز ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے ساحر ایسوسی ایٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ شاہ زیب خان نے 59 رنز ناٹ آؤٹ اور بنائے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل نے ا سٹیٹ بینک کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔ اسٹیٹ بینک کے محمد عرفان خان 82 رنز ناٹ آؤٹ، سلمان علی آغا80 اور عمران بٹ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ اوجی ڈی سی ایل کے محمد سرور نے 82 ناٹ آؤٹ ، عادل امین65، دانش عزیز 44 اور آصف آفریدی نے 33 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔