کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ بورڈ چیف محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عالمی سہولتوں سے آراستہ جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ مظفرآباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنے گا۔ مظفر آباد اسٹیڈیم کا کنٹرول لے رہے ہیں، ایبٹ آباد اسٹیڈیم پر کام کریں گے۔ فیصل آباد اسٹیڈیم اپ گریڈ کر دیا اور کراچی اسٹیڈیم بھی آدھا تیار ہو گیا ہے۔ ہم صرف کرکٹ انفرااسٹرکچر پر ہی نہیں، ہائی پرفارمنس سینٹر پر بھی کام کر رہے ہیں۔