• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر آباد میں بدامنی کے خلاف مزاحمتی تحریک کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نصیر آباد کے امیر و صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی نے ضلع نصیر آباد میں بدامنی کے خلاف مزاحمتی تحریک کا آغازاور 10 دسمبر کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک کو منظم اور موثر بنانے کیلئے17 دسمبر کو عوامی جرگہ کرکے بھرپور مزاحمتی تحریک کا شیڈول جاری کیا جائے گا انہوں نے ان تمام افراد جن کے ساتھ پچھلے 3 ماہ میں چوری، ڈکیتی ،رہزنی،اغوا برائے تاوان کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے سے کہاہے کہ جماعت اسلامی نصیر آباد کے مرکز میں اطلاع اور ثبوت پیش کریں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی تائید سے ایک طرف عوامی تحریک کو منظم کریں گے اور دوسری طرف متعلقہ محکموں پر عوامی دباؤ ڈالیں گے کہ عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا فوری ازالہ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید