• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں پانچ روزہ ٹیک فیسٹ شروع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں ٹیک فیسٹ 2025 شروع ہوگیا، پانچ روزہ ایونٹ کا اہتمام کمپیوٹر سوسائٹی یو ای ٹی پشاور نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی معاونت کیا ہے۔ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہدافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، رجسٹرار یو ای ٹی پشاور ڈاکٹر خضر اعظم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز یوتھ افیئرز محترمہ عطیفہ یوسفزئی اور چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سسٹم ڈاکٹر لائق حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ٹیک فیسٹ آئیڈیاتھون، روبو سوکر، اسپیڈ وائرنگ، وائپ کوڈنگ، اسپیڈ ٹائپنگ، اور کوئز مقابلے سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ تکنیکی ورکشاپس، سیمینارز اور ہینڈز آن ٹریننگ سیشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نعمان مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کی بھرپور شرکت نے اس ایونٹ کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر خضر اعظم خان، رجسٹرار یو ای ٹی پشاور نے کہا کہ ٹیک فیسٹ نوجوانوں کی جدت، تخلیقی صلاحیت اور علمی مہارتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
پشاور سے مزید