• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت کا ایف بی آر سے سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) کھپت میں کسی قسم کی کمی نہ دیکھتے ہوئے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سگریٹس اور مشروبات پر ٹیکس کی شرحیں بڑھائے تاکہ انہیں مطلوبہ سطح کے مطابق لایا جا سکے۔ عالمی ادارہ صحت نے تمباکو کے لیے دو درجاتی نظام کو ختم کرنے اور صرف ایک ہی درجہ متعارف کرانے کی بھی تجویز دی ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ تمباکو، مشروبات اور الکوحل کی کھپت کی حوصلہ شکنی کے لیے پاکستان میں اپنے ’’3 سے 35 اقدام‘‘ کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے اور عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اہم کردار میں پیش کیا جائے۔ ایف بی آر کا وفد گزشتہ ہفتے جنیوا (سوئٹزرلینڈ) میں عالمی ادارہ صحت کے ہیڈ کوارٹر گیا اور دو دن تک مذاکرات کیے۔ ڈبلیو ایچ او کے اعلیٰ حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان میں تمباکو کی کھپت میں کمی نہیں آئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید