لاہور(خالدمحمودخالد) شنگھائی کے پڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شہری کی مبینہ طور پر 18 گھنٹے تفتیش کیلئے حراست میں رکھنے کے واقعے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مسافروں کو نشانہ بنانے، بلا وجہ حراست میں لینے یا تنگ کرنے کی صورت حال پیدا نہ کی جائے۔ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پیر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت توقع کرتا ہے کہ چینی حکام بھارتی شہریوں کو چینی ایئرپورٹس پر تنگ نہ کرنے کی ضمانت دیں گے اور بین الاقوامی ہوائی سفر کے ضوابط کا احترام کریں گے۔