• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی بدعنوانی کیخلاف اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، نیو زرپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مالی بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ادارے انتظامی ، مالیاتی اور ادارہ جاتی سمیت ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کیلئے تندہی سے کارروائی کر رہے ہیں ، آج ہم دنیا کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کا انسداد بدعنوانی دن منا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یہ دن 2003 میں اس لئے مقرر کیا تھا کہ بدعنوانی سے ہونے والے نقصانات پر عالمی توجہ مبذول کرائی جائے اور اس کنونشن کی اہمیت اجاگر ہو جس کا مقصد کرپشن کو روکنا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد حکومتوں، سول سوسائٹی، میڈیا اور ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بدعنوانی عوام کا اعتماد کمزور کرتی ہے، اداروں کی کارکردگی متاثر کرتی ہے اور وسائل ان لوگوں تک نہیں پہنچنے دیتی جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید